پاکپتن، پولیس نے اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

پاکپتن، پولیس نے اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاکپتن (نمائندہ پاکستان)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمن بگوی کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فرید نگر پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد امین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ 3 کارتوس برآمد کر لئے تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہوئے عثمان وغیرہ تین کس ملزمان کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاتھانہ چک بیدی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوئے تین کس ملزمان عامر سہیل علی رضا اور اسلام کو گرفتار کرکے قبضے سے 77 لیٹر شراب برآمد کر لی تھانہ قبولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد بشیر کو گرفتار کرکے بندوق 12بور معہ 7 کارتوس اور ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم اصغر علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -