نیشنل ٹی 20کپ: دوسرا مرحلہ آج راولپنڈی میں شروع 

نیشنل ٹی 20کپ: دوسرا مرحلہ آج راولپنڈی میں شروع 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیر اہتمام قومی  ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے روز 2میچز کھیلے جائیں گئے پہلے میچ میں ناردرن اور سنٹرل پنجاب،دوسرے میچ میں  سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔پہلے مرحلے کے اختتام تک  دفاعی چیمپئن ناردرن کی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے   پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے، بیٹنگ میں نوجوان عبداللہ شفیق ٹاپ پر جبکہ بولنگ میں شاہین آفریدی سب سے آگے ہیں۔پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا جارحانہ آغاز، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کھلاڑی دو روز آرام کے بعد 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں اِن ایکشن ہوں گے۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ کی ریکارڈ بْک پر نظر ڈالیں تو دفاعی چیمپئن ناردرن نمایاں ہے، پانچ میچز میں ناقابل شکست اور دس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ایونٹ میں واحد سنچری اسکور کرنے والے سنٹرل پنجاب کے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق 236 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں شاہین آفریدی نمبر ون ہیں، انہوں نے 4 میچز میں بارہ شکار کیے ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانو ں نے دوسرے مرحلہ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹیمیں عمدہ پرفارمنس دینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -