نیشنل ٹی 20کپ، سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام 

  نیشنل ٹی 20کپ، سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایونٹ کے5 میں سے 4میچوں میں فتوحات کے بعد سنٹرل پنجاب نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ٹاپ رینک ٹیم نے ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں جنید علی کے ناقابل شکست 66 رنز کی بدولت 134 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان نعمان انور 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے اطہر محمود نے 2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کافیصلہ کیا تو انہوں نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔عامر جمال ناٹ آؤٹ 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔وقاص مقصود نے 3 اور محمد علی نے  2وکٹیں حاصل کیں۔کپتان سنٹرل پنجاب نعمان انور نے کہا کہ  کورونا وائرس کے سخت پروٹوکولز  میں کرکٹ کے معیاری مقابلوں میں شرکت ایک خوش آئند تجربہ رہا۔ سنٹرل پنجاب کی خاصیت بہترین کمبی نیشن اور اسکواڈ میں شامل ہر کرکٹر کی جانب سے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا تھا۔نعمان انور نے مزید کہا کہ ایونٹ میں تمام ٹیمیں بہترین تھیں، جس کی وجہ سے بہت سخت مقابلے ہوئے۔

 مگر روایتی حریف سندھ کے خلاف میچ آخری اوور تک گیا، جس میں کامیابی  اس ایونٹ میں ان کی بہترین یاد رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -