ٹی20 کپ،سدرن پنجاب کے کوچ ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

ٹی20 کپ،سدرن پنجاب کے کوچ ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)ہیڈ کوچ سدرن پنجاب عبدالرحمن نے کہاہے کہ سدرن پنجاب کیلئے ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز توقعات کے مطابق نہیں رہا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سدرن پنجاب کیلئے ایونٹ کا آغاز توقعات کے مطابق نہیں رہا تاہم وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ کے آئندہ میچوں میں ان کی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔ عبدالرحمن نے کہا کہ انہوں نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ ساتھ حکمت عملی میں بھی کچھ تبدیلی کی ہے


، انہوں نے سیکنڈ الیون کیپرفارمرز زین عباس، دلبر حسین اور محمد عمران کو فرسٹ الیون اسکواڈ کے لیے طلب کرلیا ہے۔
،وہ پرامید ہیں کہ نوجوان کھلاڑی 9  اکتوبر سے  شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔