روہت شرما کیساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے، حیدر علی

روہت شرما کیساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے، حیدر علی

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ میراروہیت شرما سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔پاکستا ن کے 20 سالہ بلے باز حیدر علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے سوال پوچھنے کے لیے کہا گیا۔حیدر علی کے مداحوں نے اْن کا ’آسک‘ ٹوئٹ دیکھتے ہی اْن پر سوالوں کی بارش کر دی جس کے حیدر علی نے جوابات دیئے۔جارحانہ بیٹسمین کے طور پر اْبھرنے والے حیدر علی سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا گیا کہ اْن کا پسندیدہ کپتان اور کھلاڑی کون ہے جس پر حیدر علی کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان اْن کے پسندیدہ کپتان ہیں کھلاڑیوں میں وہ بھارتی کرکٹر روہیت شرما اور پاکستانی سابق کھلاڑی اور حالیہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -