فرنچ اوپن مینز سنگلز، نووک جوکوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

  فرنچ اوپن مینز سنگلز، نووک جوکوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

  

پیرس (اے پی پی) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو اور روسی کے آندرے روبلوف کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے حریف کھلاڑی پابلو کیرینو کو 4-6، 2-6، 3-6    اور  6-4سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سے ہوگا انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 6-2,اور 6-3 سے  ہرا کر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ  کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -