زمبابوے سے کا میابی کیلئے سخت محنت درکار ہوگی، شعیب اختر 

زمبابوے سے کا میابی کیلئے سخت محنت درکار ہوگی، شعیب اختر 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے ٹی20 کپ کاانعقاد خوش آئند ہے اس سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو بھرپور ٹیلنٹ ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بہترین اقدامات کررہا ہے جو قابل تعریف ہے زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد سے دیگر غیرملکی کرکٹ ٹیموں کے لئے بھی آمد کے دروازے کھل جائیں گے اور امید ہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے غیر ملکی ٹیموں کو یہاں آکر کھیلنا چاہئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -