اسلام آباد فٹ بال ٹیم  کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے

 اسلام آباد فٹ بال ٹیم  کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ٹیم  کے چناؤ کے لئے  دو روز ٹرائلز کل سے مہران فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن  کمیٹی کے چیرمین محمد زمان نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز روزانہ دوپہر دو سے شام پانچ بجے تک منعقد ہونگے۔

 انہوں نے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ  وہ ٹرائلز کے لئے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو بھیجیں۔

 انہوں نے کہاکہ منتخب ٹیم پہلے چیف منسٹر بلوچستان آل پاکستان گولڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ   میں شرکت کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -