اقرا عزیز میگزین کے وسر رق کی زینت بن گئیں
لاہور( یو این پی)اداکارہ اقرا عزیز اور فرحان سعید سنڈے میگزین کے سر ورق کی زینت بن گئے۔ ڈرامہ سیریل”سنو چندہ“ کی جوڑی اقرا عزیز اور فرحان سعید سنڈے میگزین کے نئے شمارے کے سر ورق کی زینت بن گئی۔جس میں اقرا عزیز نے پستہ رنگ کا فینسی لباس اور فرحان سعید نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار زیب تن کر رکھی ہے۔ اقراعزیز ڈ رامہ سیریل”کسک“ میں اداکاری کررہی ہیں۔
جبکہ فرحان سعید ڈرامہ سیریل”پریم گلی“ میں اداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں۔