آرگنائزر نوید حمزہ 28 اکتوبر کو فیشن شوکا انعقاد کریں گے
لاہور( این این آئی)معروف ماڈل و ایونٹ آرگنائزر نوید حمزہ 28 اکتوبر کو فیشن شوکا انعقاد کریں گے اس فیشن شوکو لاہور کلچرفیشن ایونٹ ایوارڈ شوکے نام سے گلشن راوی میں منعقدکیا جائیگا۔جس کے آرگنائزر نوید حمزہ او رزاہد شیخ ہیں۔ایک ملاقات کے دوران نوید حمزہ نے بتایاکہ اس سے قبل انہوں نے گذشتہ سال اس کا سیزن 1 منعقدکیا تھا جسے بے حد سراہا گیا تھا اس کے بعد کرونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شوبز سرگرمیاں ماند پڑ گئیں مگر اب حالات بہتر ہونے پر شوبز سرگرمیوں کا آغاز ہوچکاہے اس لیئے انہوں نے اس فیشن و ایوارڈ شوکا انعقادکیا ہے ایک سوال کے جواب میں نوید حمزہ نے بتایاکہپاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہد سونو عمران نیازی،سمیت دیگر معروف گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔
داکارراشدمحمود اور میگھاجی خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔حاظرین کی خصوصی تفریح طبع کے لیئے آرٹسٹ ڈانس پرفارمنس بھی پیش کرینگے۔ جبکہ معروف ماڈلز برانڈ زملبوسات اورجیولری پہن کر ریمپ واک کریں گی اس شومیں چھوٹے بچوں کی بھی خصوصی ریمپ واک رکھی گئی ہے۔نوید حمزہ نے مذید بتایاکہ اس شومیں شوبز سے وابستہ معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی اور شومیں پرفارم کرنے والے ماڈلز اورگلوکاروں کو ایوارڈزبھی دیئے جائنگے اس کے ساتھ ساتھ خصوصی برائڈل اور بیوٹی مقابلہ بھی کروایاجائیگا جس میں جیتنے والی ماڈلز اور بیوٹیشن کو انعامات سے نوازاجائیگا۔