معروف کامیڈین واداکار نثاربٹ کی اہلیہ شدید بیمار،صحت کی اپیل

  معروف کامیڈین واداکار نثاربٹ کی اہلیہ شدید بیمار،صحت کی اپیل

  

لاہور( این این آئی)معروف کامیڈین واداکار نثاربٹ کی اہلیہ شدید بیمار،مقامی ہسپتال میں آپریشن،پرستاروں سے دعاؤں  کی اپیل،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کامیڈین، ون مین شوکرنے والے اداکارنثار بٹ کی اہلیہ ان دنوں شدید بیمار ہیں گذشتہ روز ان کا مسعوداحسان ہسپتال میں آپریشن کیا گیا۔نثار بٹ نے ایک ملاقات میں بتایاکہ ان کی اہلیہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں جن کا علاج چل رہا تھا گذشتہ روز ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن کیا۔

ہے انہوں نے پرستاروں سے دعاکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود بھی ایک عرصہ سے بیمار ہیں ان کے لیئے بھی دعاکی جائے۔نثار بٹ کا کہناتھا کہ حکومت کو فنکاروں کی بحالی کے اقدامات کرنے چاہیئں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنکار اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پارہے جس سے ان کی مالی مشکلات بھی بڑھ چکی ہیں اس لیئے ان کو زندہ رکھنے کے لیئے ان کو روزگار مہیاکیا جائے اور انہیں صحت و علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں نثار بٹ نے مذید کہاکہ وہ ایک عرصہ سے بیمار اور معذورہیں اور کسی قسم کی شوبز سرگرمی کا حصہ نہیں بن پارہے ہیں جبکہ بیماری اور گھریلواخراجات بڑھتے جارہے ہیں جنہیں وہ بمشکل نبھا رہے ہیں اس لیئے حکومت سے گذارش ہے کہ وہ سینئیر آرٹسٹوں کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ 

مزید :

کلچر -