اداکارہ صنم چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ صنم چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( یو این پی) اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان خوبصورت سے بیٹے کے والدین بن گئے۔گزشتہ برس نومبر میں صنم چوہدری اور سومی چوہان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں اور گزشتہ روز دونوں نے اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔صنم چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے جیسی نعمت نوازنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی بیٹے کانام بھی لوگوں کو بتایا۔صنم چوہدری اور سومی چوہان نے اپنے بیٹے کانام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔واضح رہے کہ صنم چوہدری کا نکاح سومی چوہان سے گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنے نکاح کی بات خفیہ رکھی تھی۔
 بعد ازاں نومبر میں دونوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی خوشخبری سب کے ساتھ شیئر کی تھی۔

مزید :

کلچر -