شوکت علوی اور شائستہ ظفر کاسونگ ”تیری سانسوں نے دل دھڑکایا“ مکمل

  شوکت علوی اور شائستہ ظفر کاسونگ ”تیری سانسوں نے دل دھڑکایا“ مکمل

  

 لاہور( یو این پی)معروف گلوکار شوکت علوی اور شائستہ ظفر کا نیا ویڈیو سونگ ”تیری سانسوں نے دل دھڑکایا“ مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت علوی اور شائستہ ظفرکے اس گائے ہوئے مشترکہ گیت کی ویڈیو گذشتہ روز مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن آفتاب حسن نے دیں اس ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل عائشہ اورراجہ نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران ڈائریکٹر آفتاب حسن نے بتایاکہ اس کی ویڈیو مکمل کرلی گئی ہے اسے بہت جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس گانے کو FZ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیار کیا گیا ہے یہ ایک اردو لو سونگ ہے جو نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہوگا۔

مزید :

کلچر -