سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(پ ر)ایف آئی اے،پولیس اور حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایف آئی اے،پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا چہرہ ہوتے ہیں۔۔

حکومت بھکلاہٹ کے عالم میں سیاسی کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے۔مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔حکومت اظہار رائے پر قدغن لگانے کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کررہے ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -