ڈپٹی کمشنر نے عرس اور چہلم کے موقع پر بھاٹی سے کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا
لاہور(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پر بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور رینجرز حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اہلکاروں کی موجودگی کو چیک کیا۔
، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
ہیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ جلوس پر امن طریقے سے رواں دواں ہے اور پولیس اہلکار جلوس کے روٹس پر پوری ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور جلوس کے روٹس پر پینے کے صاف پانی کے انتظامات بھی کئے ہوئے ہے.