تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح کیلئے کوشاں ہے، میاں اسلم اقبال 

  تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح کیلئے کوشاں ہے، میاں اسلم اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ا اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد آئے جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح ہے۔صادق جذبوں اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن اور امیدوں کا مرکز ہے اور وزیر اعظم کی دانشمندانہ پالیسیوں اور موثر حکمت عملی کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن تیزی سے آگے بڑھتا ہوا پاکستان عوام کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑا رہا ہے۔احتساب سے خوفزدہ کرپٹ ٹولاافراتفری پھیلا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے۔پاکستان کے باشعور عوام مفاد پرستوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ افراتفری، انتشار اور ناامیدی پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔حکومت گرانے کی باتیں کر نے والوں کو ترقی کرتا ہوا پاکستان گوارا نہیں۔2023کے انتخابات میں بھی عوام کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی، انہوں نے کہا کہ احتساب ہوکر رہے گا۔

، قوم کے وسائل لوٹنے والے کیفرکردار کو پہنچیں گے۔سابق کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پرامن، خود انحصار اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی یافتہ پاکستان کی منزل پانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔