کورونا وائرس کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کر رہے ہیں،مرادراس

   کورونا وائرس کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کر رہے ہیں،مرادراس

  

لاہور(سٹی رپورٹر)قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب میں PEELI پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد PEELI ایکسپرٹ ٹرینرز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سارہ  اسلم سیکرٹری سکول ایجوکیشن، عشرت اللہ خان نیازی ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی اورآصف مجید ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی، ناصر رمضان کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل نے شرکت کی۔ یاد رہے پراجیکٹ کے تحت مختلف اساتذہ کو بین الاقوامی تربیتی پروگرامز آفر کیے گئے تھے۔ جن میں سرٹیفیکیٹ آف انگلش لینگوئج ٹیچنگ فار آڈلٹس،پروفیشنل ایوارڈ فار ٹیچرز ایجوکیٹرز اور ٹیچنگ نالج ٹیسٹ شامل ہیں۔ ان کورسز میں کامیاب ہونے والے60 اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹر مرادراس وزیر تعلیم پنجاب نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہمارے طلباء اور اساتذہ ہیں۔ حکومت کے آغاز سے ہی اساتذہ کی تربیت پر ہماری بھرپور توجہ ہے۔ سکول کھلنے کے بعد سے اب تک کرونا وائرس کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -