ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر کیخلاف رشوت الزامات کی انکوائری شروع

ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر کیخلاف رشوت الزامات کی انکوائری شروع

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، دو لاکھ روپے رشوت وصولی کا الزام، ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ،درخواست گزار عظیم اقبال نے اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رانا اشفاق نے مجھ سے جائز کام کیلئے دو لاکھ روپے رشوت وصول کی اور میرا کام بھی نہ کیا،سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو بری شہرت کے تحت ایل ڈی اے سے بھی فارغ کردیا گیا ہے اور اب مجھے میری رقم واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے،سائل محمد عظیم کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن  نے سابق ڈائریکٹر کو  طلب کرلیا۔تفتیشی افسر شیخ احمد کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

 اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -