کریم بلاک قبرستان کمیٹی کا اجلاس بلانے کی قراردادسیکرٹری کو پیش

    کریم بلاک قبرستان کمیٹی کا اجلاس بلانے کی قراردادسیکرٹری کو پیش

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)قبرستان کمیٹی کریم بلاک/ نشتر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے ممبران نے فوری اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن سیکرٹری کو جمع کرا دی، 12 ممبران کے دستخطوں سے اجلاس بلانے کی درخواست میں دیئے گئے ایجنڈے میں کہا گیاہے کہ کھاڑک  نیو ٹاؤن کے علاقے سے فوت ہونے والوں کی تدفین کا مستقل بنیادوں پر فیصلہ کیا جائے۔ قبرستان کمیٹی ممبران کے اختیارات کے تعین  کو بھی ایجنڈا میں رکھا گیا۔ قبرستان کمیٹی کی طرف سے کئے گئے اخراجات کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے بھی مستقل نظام بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو اجلاس بلانے کا کہا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -