وزیر محنت کا دور مقامی ہسپتال،ناقص صفائی پر سینیٹری انسپکٹر معطل
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر محنت پنجاب نے اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انصر مجید خان نے آپریشن تھیٹر اور مختلف واڈز کا وزٹ کیا اور اسپتال میں صحت کی سہولیات غیر تسلی بخش ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔وزیر محنت نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سینٹری انسپکٹر سجاد اکبرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اسپتال میں سول ورک اور خستہ حال کمروں کو مرمت کروانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر محنت نے ضروری میڈیکل مشینری کی فوراً خریداری کا حکم دیا جبکہ مسائل کے فوری حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔ وزیر محنت نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کا ادارہ 70 لاکھ سے زائد مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ میڈیکل عملے کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔اگرکوئی آفیسر کام نہیں کرے گا تو وہ گھر جائے گا۔اسپتال انتظامیہ اور عملہ کو معاملات ٹھیک کرنے کیلئے آخری وارننگ دی ہے۔