چیئرمین برابری پارٹی کا طلباء  کے حقوق کی جنگ لڑنے کااعلان

چیئرمین برابری پارٹی کا طلباء  کے حقوق کی جنگ لڑنے کااعلان

  

لاہور(پ ر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے حقوق کی خاطر قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا، چیئرنگ کراس پر مظاہرے کے دوران اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا ان طلباء کے مطالبات حقیقی نوعیت کے ہیں۔

 ان مطالبات کا تعلق ان کے مستقبل سے ہے جسے حکومت کو ہر حال میں منظور کرنا چاہیے،برابری پارٹی ان جیسے لاکھوں طلباء کے حقوق کی خاطر ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی اور ان کے بنیادی حقوق کی پاسبان بنے گی،چیئرنگ کراس پر ہونے والے احتجاجی مظاہر ہ میں طلباء،طالبات اور ان کی فیمیلز نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -