سیاسی عدم استحکام ملک کو کھوکھلا کر رہا ہے،سرور عاصم

  سیاسی عدم استحکام ملک کو کھوکھلا کر رہا ہے،سرور عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) سیاسی عدم استحکام ملک کے دفاع کو کمزور اور معیشت کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے ناسور ہے۔ سیاستدان اور حکمران روداری، برداشت، تحمل اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار ہادیہ حلیمہ سنٹر ا دو بازار کے صدر سرور عاصم نے کیا۔ انہوں کہاکہ یہ ملک ہمارے پاس لاکھوں شہدا ء کی امانت ہے۔

یہ لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے 

، اس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے، یہ اسلام کا ملک ہے۔اس کی بقا، دفاع، تحفظ اور استحکام صرف اور صرف باہمی اتحاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا دین تحمل، برداشت اور باہمی اتحاد واتفاق کا سبق دیتا ہے۔ اتحاد واتفاق کی برکت سے ہی برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز اور ہند?وں کو شکست سے دوچار کرکے ایک الگ ملک حاصل کیا تھا لیکن جب 1971ء کے موقع پر ہمارے اس وقت کے سیاستدان اور حکمران اتحاد واتفاق کی دولت سے محروم ہوگئے اور ان میں اختلافات پیدا ہوگئے تو ملک ٹوٹ گیا تھا۔ افسوس کا مقام ہے کہ ہم نے ماضی کے ان تلخ تجربات سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ آج پھر ملک میں انتشار ہے۔ جس کے نتیجہ میں بے یقینی کی کیفیت طاری ہے۔ تاجر دکاندار پریشان ہیں۔ کروناکی وجہ سے پہلے ہی کاروباری طبقہ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ رہی سہی اب سیاسی عدم استحکام سے پوری ہورہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ایوان قائداعظمؒ نئی نسلوں کی تعلیم وتربیت کا گہواہ بنے گا۔ نئی نسل کو دوقومی نظریہ، تحریک پاکستان اور مشاہیر تحریک آزادی بالخصوص حضرت قائداعظمؒ کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا از حد ضروری ہے اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ اپنا یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہا ہے۔ نئی نسل کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے آبا واجداد نے آزادی کیلئے کتنی قربانیاں دیں اور آگ و خون کا دریا عبور کر کے آزاد وطن حاصل کیا۔ سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے میاں فاروق الطاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پرانے مسلم لیگی ہیں اورانہوں نے اپنی زندگی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکارونظریات کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ ہم پوری قوم بالخصوص نئی نسلوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کر رہے ہیں کہ وہ بطور پاکستانی اپنے اوپر فخر کریں۔ قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسے جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک کی تشکیل تھا جو پوری دنیا کیلئے مثال ہو۔ قیام پاکستان کے وقت ”پاکستان کا مطلب کیا۔ لا الٰہ الا اللہ“ کا نعرہ ہر گلی کوچے میں گونجتا تھا۔ ہماری تمام تقریبات کا مرکز ومحور نئی نسلیں ہیں، تمام اہم قومی ایام کے مواقع پر منعقدہ تقریبات میں ان کی شرکت لازمی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہماری پبلی کیشنز میں بھی اس پہلو کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ ان کی نظریاتی تعلیم وتربیت کا بطور خاص اہتمام ہو۔ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم فیس بک پیج، یو ٹیوب چینل پر اپنی تمام تقریبات کی کوریج کر رہے ہیں جس کا اندرون وبیرون ملک بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ ایوان قائداعظمؒ کارکنان تحریک پاکستان کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہو گا اور یہاں سے افکار قائداعظمؒ کی خوشبو چہار سُو پھیلے گی۔