بصارت کے عالمی دن پر المصطفیٰ آئی ہسپتال میں فری کیمپ

  بصارت کے عالمی دن پر المصطفیٰ آئی ہسپتال میں فری کیمپ

  

لاہور (پ ر) صوبائی دارالحکومت  میں بصارت کے عالمی دن کے موقع پر صحت کے اداروں، سماجی تنظیموں اور نابینا افراد کی جانب سے سیمینار، واک اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا،آنکھوں کے معائنہ اور آگاہی کے لئے فری آئی کیمپ بھی لگائے گئے۔ المصطفی آئی ہسپتال مزنگ میں بصارت کے عالمی دن کے موقع پر سفید موتیا کی وجوہات،علامات اور علاج کے موضوع پر سیمینار ہوا جس سے میوہسپتال شعبہ آئی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر چودھری ناصر احمد،ڈاکٹر شاہیر، عظیم پاشا سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار کے آخر میں لارنس روڈ تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ناصر احمد نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کے 70 فیصد مریض سفید موتیا میں مبتلا ہیں، سفید ْموتیاْقابل علاج مرض ہے لیکن علاج میں تاخیر کی وجہ سے کالا موتیا ہو جاتا ہے جو قابل علاج نہیں۔ دریں اثنا بصارت کے عالمی دن کے موقع پر حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر فری آئی کیمپ لگا یا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -