ٹی پی ایل لائف کی آئی سی اے پی کے ساتھ شراکت داری
لاہور(پ ر)پاکستان میں معروف انشور ٹیک فراہم کرنے والی کمپنی TPL Life نے دی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے ساتھ اس کے ممبران کو ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس سروسز کی فراہمی کیلئے شراکت داری کی ہے۔ ICAP چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ترقی دینے، تیار کرنے اور تعاون کرنے والا ایک معتبر ادارہ ہے۔ شراکت داری کے بعد TPL Life، ICAP ممبران اور ان کے خاندانوں کو جامع ہیلتھ انشورنس کوریج کے ساتھ ساتھ ہسپتال، او پی ڈی اور میٹرنٹی فوائد اور سالانہ حادثاتی کوریج جیسی قابل قدر خدمات فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے یکم ستمبر 2020ء کو کراچی میں ICAP کے ہیڈ آفس میں دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر TPL Life کے CEO فیصل عباسی، ICAP کے صدر خلیل اللہ شیخ ICAP سے بنیولینٹ فنڈ کمیٹی ممبران اور TPL Life کی ٹیم کے ممبران کے ہمراہ موجود تھے۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے TPL Life کے CEO فیصل عباسی نے کہا کہ یہ شراکت داری مسلسل جدت طرازی اور پاکستان میں متنوع طبقات کو انشورنس حل تک آسان رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کا نتیجہ ہے۔ ہمارا وژن روایتی انشورنس طریقوں سے ماورا صارفین کو جدید حل فراہم کرنا ہے۔ ہم آسان طریقوں سے لیس معیاری انشورنس مصنوعات پر یقین رکھتے ہیں جو ملک میں صحت کی انشورنس تک رسائی کو بڑھانے کیلئے اہمیت کی حامل ہیں۔