الربیعتہ اینڈ الھاجری آفزپتیم سکول اینڈ کالج تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں 

الربیعتہ اینڈ الھاجری آفزپتیم سکول اینڈ کالج تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں 

  

پشاور) شہباز چیمہ سے (الربیعتہ اینڈ الھاجری آرفنز یتیم سکول کے طلباء اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں چیئرمین عبد الہادی خلیل نے بتایا کہ ہمارے سکول اینڈ کالج کے بچے جو آج کل جرمنی میں پی ایچ ڈی کرکے وہاں پر یونیورسٹیوں میں پروفیسر ہیں اس کے علاوہ ہمارے ادارے کے بچے ڈاکٹر بھی ہیں الربیعتہ اینڈ الھاجری آرفنز یتیم سکول اینڈ کالج پبی یتیموں کا ادارہ ہے یہاں پر 550 کے قریب بچے اب بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس میں 40 کے قریب بچے ایف ایس سی کے طلباء بھی ہیں جن کا کالج میں ابھی داخلہ ہوا ہے ہماری خیبر پختون خواہ میں 5 برانچز ہیں ہمارے پاس ٹوٹل سٹوڈنٹ 1200 کے قریب ہیں ہماری مین برانچ پبی میں ہے اس کے علاوہ دو برانچ پشاور میں ہیں ایک صوابی میں ہے اور ایک مظفر آباد میں ہے تمام برانچوں کے سٹوڈنٹ کو تین ٹائم کھانا بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ ان کو رہائش بھی دی جاتی ہے ہماری تمام برانچز میں ہر طالب علم کو تین وقت کا کھانا،رہائش،کپڑے دھو کر استری ملتے ہیں اس کے علاوہ ہاسٹل میں بچوں کی رہائش کا بندوبست ہے بچوں بچوں کو کالج کی طرف سے مفت کتابیں،یونیفارم بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ اسی کالج کے طلباء اب خیبر پختون خواہ میں ایڈیشنل کمشنر کی پوسٹ پر جاب کر رہا ہے ہمارے کالج کے 20 طلباء اس وقت ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آ باد میں زیر تعلیم ہیں ہم یتیم بچوں کی فلاح کے لیے بہت کام کر رہے ہیں ہم لوکل فنڈ بالکل بھی نہیں لیتے ہمارے پاس مین برانچ میں 60 کے قریب سٹاف ہے اس میں ہاسٹل کے انچارج باورچی،ٹیلر،لانڈری کی سہولیت بھی کالج کے اندر موجود ہے اس کے علاوہ اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جو بچوں کو بہت زیادہ محنت کرواتے ہیں کالج میں ہر ماہ بچوں کے ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں اس کالج میں بچوں کے لیے سپشیل ڈسپنری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اگر کو ئی بچہ بیمار ہو جائے تو اس کو باقاعدہ ڈاکٹر چیک کرتا ہے اس بچے کی بیماری کے حساب سے بچے کی خوارک کا بھی خیال کیا جاتا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -