چہلم امام حسینؓ،ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات

چہلم امام حسینؓ،ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چہلم کے ماتمی جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ امام بارگاہوں میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ چیکنگ کے بعد عزاداروں کو ماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے اورچہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ناکہ بندیوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔  شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اورتمام  پولیس افسران اس وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے چہلم کے دوران سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔مقامی آبادی کو ہر قسم سہولت میسر کی جا رہی ہے۔ عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے ہر قسم ٹریفک بائی پاس کو ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔جلوس نکلتے وقت تمام موبائل نیٹ ورک معطل کردیئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -