ریسکیو1122کے زیر اہتمام آفات سے آگاہی کا قومی دن منا یا گیا

ریسکیو1122کے زیر اہتمام آفات سے آگاہی کا قومی دن منا یا گیا

  

مردان(بیورورپورٹ)ریسکیو1122کے زیر اہتمام آفات سے آگاہی کا قومی دن منا یا گیا۔اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8اکتوبر ہر سال ملک میں آفات سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ  8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے نے بالاکوٹ میں تباہی مچائی تھی جس کے بعد ریلیف کے کاموں میں  پاک فوج کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -