نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوتی ہے: قبلہ ایاز 

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوتی ہے: قبلہ ایاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ہمارا آپس کے میل ملاپ کا مقصد ایک دووسرے تک نیک خواہشات، جذبات اور احساسات پہنچانا ہے جس کے کئی طریقے ہوسکتے ہیں، محض ہاتھ ملانا یا گلے ملنا ہی ایک دوسرے تک جذبات پہنچانے کا زریعہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا مگر صدرِ مملکت جناب عارف علوی اور وزیرِ اعظم جناب عمران خان کی کوششوں سے کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہوگیا۔وہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے پری اینڈ پوسٹ کووِڈ 19  کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ویبینار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کر رہے تھے جبکہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین بلال سیٹھی اور وائس چانسلر رضیہ سلطانہ شریک تھے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جس طرح نوجوان ملکی ترقی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں متحرک ہیں اسی طرح کورونا آگاہی مہم میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور ویمن یونیورسٹی کو کامیاب ویبینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور بالخصوص چیئرمین پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن بلال سیٹھی کو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے پرسراہا۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مزید کہا کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا لہٰذا عوام ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں فتح حاصل ہو۔