مفاد عامہ کے منصوبوں کو جلد مکمل  کیا جائے،ڈپٹی کمشنر دیر بالا

مفاد عامہ کے منصوبوں کو جلد مکمل  کیا جائے،ڈپٹی کمشنر دیر بالا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا شہاب حامد یوسفزئی نے قومی تعمیر نو کے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز ضلعی جرگہ ہال میں منعقدہ پراگرس ریویو میٹنگ کے صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں تما اسسٹنٹ کمشنر ز جسمیں تمام فوڈ کنٹرولر دیر اور ڈرگ انسپکٹر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی۔ایم۔آر۔یوخیبر پختونخوا کے نمائندے اور لوکل برانچ کے انچارج سّید ذین العابدین جان نے شرکاء کو آن لائن سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے اس کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کئے گئے کہ آئندہ کیلئے اپنے تمام تر آن لائن انڈیکیٹر کوبہترکریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -