شبقدر،ٹریفک حادثہ،شادی شدہ خاتون جاں بحق،دیور زخمی

شبقدر،ٹریفک حادثہ،شادی شدہ خاتون جاں بحق،دیور زخمی

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 19سالہ خاتون جان بحق دیور زخمی۔ واقعات کے مطابق نوید ولد وزیر ساکن غونڈی کلی یکہ غنڈ اپنی بھابھی 19سالہ مسماۃ شکریہ زوجہ شاکر خان کے ساتھ بھابھی میکے صدر گڑھی سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ منسوکا کے قریب نامعلوم تیز رفتار چنگ چی نے ٹکر مارا جس سے 19سالہ خاتون شکریہ جان بحق جبکہ نوید شدید زخمی ہوا۔ پولیس تھانہ شبقدر نے نامعلوم چنگ چی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -