صوابی،انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

  صوابی،انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورو رپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے آنٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل مردان کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم  نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے  انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزم بخت منیر ولد رحیم اللہ ساکن ڈاگئی یارحسین کو گرفتار کرکے ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سیل مردان کے حوالہ کیا۔ چند روز قبل  سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی طرف سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی,جسمیں کہا گیا تھا کہ موضع  یارحسین  کے  ایک ہونہار نوجوان زیاد ولد امر علی سکنہ یارحسین کو انسانی سمگلروں نے  غیر قانونی طریقے سے  یورپ بھیجوانے کا جھانسہ دیا اور بعد ازاں موت کے سوداگروں کے ہاتھوں موت کی اغوش میں چلا گیا,اس واقع پر ڈی پی او صوابی  نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔انسپکٹر لیگل فہیم خان کی رہنمائی میں  ایس ایچ او یارحسین راز محمد خان نے  انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے انکوائری شروع کی,اورباقاعدہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA)مردان سے رابطہ کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈ کی۔اور باقاعدہ ملزم بخت منیر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سیلمردان کو حوالہ کیا۔جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دوسرا ساتھی ذیشان ولد زرب علی سکنہ یارحسین کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔اہل علاقہ عوام نے صوابی پولیس کی اس کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے حراج تحسین پیش کی۔