صوابی،دیرینہ تنازعہ،پیشی بھگتنے  والا فائرنگ سے جاں بحق 

صوابی،دیرینہ تنازعہ،پیشی بھگتنے  والا فائرنگ سے جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی جہانگیرہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ کے سامنے پرانی دشمنی کی بناء پر عدالت سے پیشی بھگتنے کے بعد جانے والے شخص پر موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ انیس ولد زین محمد سکنہ کڈی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر وہ اپنے چچا زاد روزی امان، مفید الرحمن اور ماموں محمدبہادر کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس اپنے گاؤں کڈی جارہے تھے جب وہ جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ سے باہر نکل آئے تو اس دوران موٹر سائیکل سوار بہادر علی اور اسد ساکنان درہ نے آکر اسد نے پستول سے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا چچا زاد روزی امان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دیگر بال بال بچ گئے رپورٹ میں وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے زیدہ پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -