سماجی بہبود دعاؤں کا محکمہ ہے،انعام اللہ خان 

سماجی بہبود دعاؤں کا محکمہ ہے،انعام اللہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ سماجی بہبود دعاؤں کا محکمہ ہے لہذا اس کے افسران اور ملازمین مستحق افراد کی خدمت کرکے ان کی بہت ساری دعائیں کما سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہونگے جو اس محکمے میں رہ کر دعاؤں سے محروم رہ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے سماجی بہبود کے ایک اجلاس کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت اس کمیٹی کی چیئر پرسن ایم پی اے ستارہ آفرین نے کی۔ اس موقع پرارکان اسمبلی رابعہ بصری، بصیرت بی بی، حافظ اسام الدین، شگفتہ ملک،ساجدہ حنیف،زینت بی بی ملیحہ اصغر خان، شاہدہ بی بی ریحانہ اسماعیل، عنایت اللہ، سیکرٹری سماجی بہبود منظور احمد کے علاؤہ متعلقہ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کے افسران منتخب نمائندوں کو فون کرکے ان سے ان کے حلقوں کے عوام کے مسائل کے بارے میں پوچھیں اور یہ دیکھے بغیر کہ وہ پی ٹی آئی کے نمائندے ہیں یا کسی اور پارٹی کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔