صوابی،عوام کا دوبیان اسماعیلہ انٹر چینج نام تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

صوابی،عوام کا دوبیان اسماعیلہ انٹر چینج نام تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)اسماعلیہ اور دوبیان گاؤں کے عوام دوبیان اسماعیلہ انٹرچینج کے نام تبدیل کرنے کے خلاف موضع اسماعیلہ اور دوبیان کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ فی الفور اسماعیلہ اور دوبیان انٹرچینجز کے نام تبدیلی کا فیصلہ واپس لیکر دوبیان اور اسماعیلہ انٹرچینج کے نام سے بحال رکھین۔مظاہرین نے بعد میں مسجد شریف میں جرگہ کرکے حکومتی اداروں کے ساتھ ملاقات کرکے اپنا پیغام پہنچانے کا فیصلہ کیااور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وزیراعلی سیکریٹریٹ جاکر وفد کی شکل میں ایم ڈی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں اسماعیلہ اور دوبیان اپنے گاؤں کے انٹرچینج پر کسی بھی دوسرے شخصیت کا نام برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ہم حکومت کے کسی بھی ایسے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔جس سے عوام پریشان ہوں۔اور انہیں اشتعال دلائیں جس پر ایم ڈی نے ایسے کسی بھی فیصلے کو مسلط کرنے کی بجائے وفد کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی۔اور یقین دلایاکہ ایسا کوئی بھی فیصلہ گاؤں اسماعیلہ اور دوبیان کے عوام کی مرضی کے بغیر مسلط نہیں کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -