اوچ دیر لو ئر،سر کاری آٹا کی تقسیم میں دور دراز علاقے نظر انداز

اوچ دیر لو ئر،سر کاری آٹا کی تقسیم میں دور دراز علاقے نظر انداز

  

چکدرہ (نا مہ نگار)اوچ دیر لو ئر،سر کاری آٹا کی تقسیم میں دور دراز علاقے نظر انداز،عوام آٹے کی ایک بوری کے حصول کے لیے انتظار میں کھڑے زلیل وخوار ہو نے لگے۔سر کاری آٹا کی تقسیم میں اوچ لو ئر دیر کے دور دراز علاقے نظر انداز علاقے نظر انداز کر د ئیے گئے۔تحصیل ادینزئی میں آٹا کی قیمت میں اضافہ ہو اہ ہے۔بیس کلو تھیلا 1330روپے تک پہنچ گیا۔ جو غریب افراد کی دسترس سے با ہر ہے۔جبکہ سر کاری آٹا کی قیمت 860روپے ہے۔مقامی افراد کے مطابق اوچ لو ئر دیر کے دور دراز علاقوں شاہ آباد،ناقی،تو تکو،بادوبابا،ٹیسو،خونانو بابا کو سرکاری آٹا نہیں مل رہاجس کیو جہ سے غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا اوچ دیر لو ئر کے دور دراز علاقوں میں سر کاری آٹا کی تقسیم شر وع کی جائے۔تاکہ غریب خاندانوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -