گندم کی کاشت بھی متاثر ہونے کا خدشہ،پھلوں کی پیداوار بھی کم

 گندم کی کاشت بھی متاثر ہونے کا خدشہ،پھلوں کی پیداوار بھی کم

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  طویل خشک سالی اور گرم موسم سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات،متاثر ہونے لگے۔ گندم کی کاشت بھی متاثر ہونے کا خدشہ۔ پھلوں کی پیداوار بھی کم۔ گزشتہ تین مہینوں سے جاری طویل خشک سالی کی وجہ سے شبقدر، مٹہ دامان، دوآبہ اور25دیہاتوں کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑے فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اسطرح پھلوں کے باغات کی پیداوار بھی کم ہورہے ہیں امسال سبزیوں اور جوار کے پیداوار فی ایکڑکے حساب سے کافی کم ہوا ہے جسکا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑتا ہے اسطرح گندم کاشت پر بھی خشک سالی کیوجہ سے اثر پڑنے کا خدشہ ہے شبقدر اور دوآبہ کے زمینداروں نے حکومت سے زرعی پیداوار بڑھانے اور کھاد تخم کے رعایتی نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -