ایبٹ آباد میں نان فروشوں کا راج،کم وزن روٹی کی فروخت جاری

ایبٹ آباد میں نان فروشوں کا راج،کم وزن روٹی کی فروخت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے بھنگ والے بیان کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی بھنگ پی کر سو گئے۔ ایبٹ آباد میں نان بائی مافیا کا راج۔شہر میں مختلف تندورں پر روٹی کے مختلف ریٹ۔کہیں روٹی دس روپے میں دستیاب ہے تو وزن ساٹھ گرام سے بھی کم اور اگر روٹی کا وزن اسی گرام ہے تو قیمت پندرہ روپے جبکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ عام سرخ آٹا 120 گرام 10 روہے  جبکہ فائن سفید آٹے کی قیمت 150 گرام 15 روپے ہے مگر افسوس کے نان بائی مافیا نے  ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو کھاتے میں لاتے ہوئے اپنے من مانے ریٹ اور وزن مقرر کر رکھے ہیں جس سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی گرفت  دن بہ دن کمزور ہوتی جا رہی ہے آئے روز ایڈیشنل کمشنرز  فوٹو سیشن کے لیے چھاپے مارتے ہیں مگر عملی طور پر کام صفر ہے۔ عوام کا اعتماد ضلعی انتظامیہ سے اٹھتا جا رہا ہیعوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید غصہ پایا جاتا ہے اور یہ غصہ کسی دن نانبائیوں اور گاہکوں میں لڑائی جھگڑے کا سبب بنے گا عوامی حلقوں ڈی سی ایٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایسے نان بائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو حکومتی رٹ کو چیلنج کر کے سرعام اس کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں