پبی،پورٹل شکایات پر بیکری سیل

  پبی،پورٹل شکایات پر بیکری سیل

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والے شکا یت پر ایکشن01 بیکری سیل ڈپٹی کمشنر مشنر میر رضاء  اوزگن کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپبی محمد عا مر یو سفز ئی نے ہمراہ ریڈر شہروز خان کا پاکستان سٹزن پورٹل پر موصول ہونے والے شکا یات پر تحصیل پبی میں بیکری کا اچانک معائنہ کیاجس کو ناقص صفائی اور غیر معیاری رنگ سے خوراک تیار کرنے پر سیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کیااسکے ساتھ ساتھ پبی بازار کا بھی معائنہ کیا۔ جس میں متعد دکانداروں کو صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخ نامے کی غیر موجودگی پر جرمانہ کیا اور جیل بھیجااس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ان مراکز کے مالکان و عملے کو معیاری اشیاء  کی تیاری اور عوام کو حفظان صحت کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس حوالے سیانہیں خصوصی ہدایات نامے بھی جاری کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -