مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈویژنل افیسر فارسٹ کی ضمانت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈویژنل افیسر فارسٹ کی ضمانت کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دورکنی بنچ نے نیب کے ہاتھوں گرفتار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر موسیٰ خان بلوچ کی ضمانت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔ دورکنی بنچ نے کامران مرتضیٰ اور قاضی جواد احسان اللہ قریشی ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو چند روز قبل نیب نے گرفتار کیا ہے اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں حالانکہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ نیب کو حوالے کیا گیا اوراسے محض سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ نیب عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اس لئے یہ ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔