بزدل حکمران جے یو آئی کی مقبولیت سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں: انور حیات خان 

بزدل حکمران جے یو آئی کی مقبولیت سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں: انور حیات خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ (نمائندہ پا کستان)جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انور حیات خان نے کہاہے کہ بزدل حکمران جے یو آئی کی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے حکومت کے ان اقدامات سے ہم آسانی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حکومت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور ان کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہے ان کی تمام پالیسیاں انتقامی سیاست اور بیرون ممالک کے اشاروں پر چلتی ہیں ان لوگوں نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن میں نیا اضافہ کیا اور کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کئے نیب کو ہمیشہ اپنے حریفوں کودبانے کے لئے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب چھپ نہیں سکتے ان لوگوں کے دن آخری ہیں اور ان لوگوں کا اب جانا ہی جاناہے لیکن جے یو آئی کی قیادت ان جیسے حرکات سے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈرنے والے ہیں ہم اظہار رائے کی ازادی چھیننے کی اس کوشش پر موجودہ حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کو کسی صورت ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔