ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خبر پر ایکشن

  ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خبر پر ایکشن

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خبر پر ایکشن۔- جنازگاہ وگزار جن کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔  ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی خصوصی  احکامات پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ (فائننس اینڈ پلینگ) مس وزیر کی ڈاگونہ چوکئی جنازگاہ نوشہرہ کلاں کا دورہ کیا۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوشہرہ کلاں میں تعمیر شدہ عوامی جنازگاہ نزد ڈاگونہ پولیس چوکی کا جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاں پر غیر قانونی طور پر لوگ بہت عرصے سے اس جناگاہ پر قابض پائے گئیے۔ جو عرصہ دراز سے  محکمے کی عدم توجہ کے باعث جنازگاہ کو مال مویشی کے زیر استعمال کیا جا رہا تھا۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جنازگاہ کو قابضین سے وگزار کرایا بلکہ اس کو صاف اور بہتر حالت میں عوام کے لئے کھول دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ٹی ایم ائے نوشہرہ کو جنازگاہ کی بحالی و مرمت کی فوری ہدایت جاری کئیں۔ اور غیر قانونی قابضین کے خلاف قانونی کروائی کے لئے تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ارسال کر دی گئی۔اس کاروائی پر اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مس وزیر نے کہا کہ سرکاری عمارتوں پر قبضہ یا ان کو نقصان پہنچانا کسی صورت ضلعی انتظامیہ برداشت نہیں کرے گی۔ اگر کوئی بھی اس عمل میں پایا گیا تو انکے خلاف سخت سے سخت قانونی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -