نوشہرہ،پولیس کی کارروائی 2 رکنی چور گروہ گرفتار

نوشہرہ،پولیس کی کارروائی 2 رکنی چور گروہ گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ جلوزئی پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔02رکنی گروہ گرفتار۔ اعتراف جرم۔مال مسروقہ برآمد۔اول شاہ ساکن جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ رات کو دکان بند کرکے چلے گئے۔صبح دکان کھول کر دیکھا تو نامعلوم چور دکان مین نقب لگا کر 39ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھے۔اسی طرح قریبی کریانے کے دکان میں بھی نقب لگا کر 49ہزار روپے  چوری کرکے لے گئے تھے۔نقب زنی کے اس ورادات پر فوری طور پر مقدمہ  درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی ایس پی پبی طیب جان نے آصف مومین SHO جلوزئی کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔*پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان جلال محمد ولد شیر بہادر اور فرمان اللہ ولد اختر محمد ساکنان جلوزئی کو کو گرفتار کر لیا۔**ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ  اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -