مردان‘ گھریلو تنازعہ پر فائرنگ‘ ماں بیٹا جاں بحق1 زخمی

مردان‘ گھریلو تنازعہ پر فائرنگ‘ ماں بیٹا جاں بحق1 زخمی

  

مردان (بیورورپورٹ) شہباز گڑھی کے علاقہ زنڈو رشکہ میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ عطاء اللہ ولد سفار ش خان نے تھانہ شہباز گڑھی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان انور زیب،اسلام زیب،محمد زیب،احمد زیب،علی زیب نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔گھر سے نکلنے کے بعد ہمارے اور ملزمان کے مابین تکرار ہوئی کہ اس دوران میری والدہ بھی گھر کے دروازے پر آئی۔تکرار کے بعد ملزمان نے ہم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں میری والدہ مسماۃ(ر) اور میرے بھائی یعقوب عرف ملنگ شخص جاں بحق ہو گئے جبکہ میں نے قریبی گھر میں پناہ لے لی۔پولیس کے مطابق گولی لگنے سے مخالف فریق کا ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق فریقین کے مابین مستوارت کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -