سرحد چیمبر آف کامرس، لاک ڈاؤن کے متاثر ہ تاجروں کیلئے مراعات دی جائیں
پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیرباز الیاس بلور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا لاک ڈان سے متاثرہ تاجر برادری کیلئے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تحت اور دیگر مراعات فوری طور پر دی جائیں۔ تاجر برادری مزید کسی لاک ڈان کی متحمل نہیں، تاجر برادری کو وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں میں رعایت دی دجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمختلف بازاروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الہی اور نائب صدر جنید الطاف بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر شیر باز الیاس بلور نے کہاکہ تاجر برادری کو بجلی گیس اور مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ تاحال پورا نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈان کی وجہ سے تاجروں اور دکانداروں کو جن مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے ان کے حل کیلئے بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو موجودہ صورتحال میں کاروبار کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ حکو متی معا شی پا لیسیو ں کے با عث بزنس کمیونٹی گوناگوں مشکلات کا شکار ہے جسکی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی ا ثر ا ت مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے استحکا م اور تاجر بر داری کے مسائل کے حل کیلئے معا شی پا لیسیو ں پر فوری نظر ثا نی کی جائے اورمعاشی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی اور متعلقہ سٹیک ہو لڈر ز کی باہمی مشاورت سے پا لیسیا ں تشکیل دی جا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت بازاروں کی سطح پر سمارٹ لاک ڈان لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کسی صورت قابل صوبائی معیشت اور کاروبار کیلئے سود مند نہیں ہوگااور حکومت سے ایسے فیصلے لینے سے قبل سرحد چیمبر اور تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ایس او پیز کی آڑ میں انہیں ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے اور تاجر برادری کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا لاک ڈان کی وجہ سے کاروبار اور تجارت شدید متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی اور ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو معاشی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی اور متعلقہ سٹیک ہو لڈر ز کی باہمی مشاورت سے پا لیسیا ں تشکیل دینی چاہئیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا لاک ڈان سے متاثرہ تاجر برادری کیلئے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تحت ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات کے حوالے سے متاثرہ تاجر برادری کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔