صوابی،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،3 زخمی

صوابی،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،3 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی روڈ پر صوابی کچہری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جب کہ دیگر حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام موضع بام خیل کے مشہور ختنہ ڈاکٹر پذیر مرحوم کا نوجوان بیٹا محمد عارف موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہے تھے جب وہ صوابی کچہری کے مقام پر موڑ کاٹ رہے تھے تو سامنے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں محمد عارف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء ٹوپی بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے اکتیس سالہ صہیب حسن یار حسین روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے بائیس سالہ نوجوان فواد خان اور شیوہ پل پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان ذاکر زخمی ہو گئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -