پارا چنار میں چہلم امام حسینؓ عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا 

پارا چنار میں چہلم امام حسینؓ عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا 

  

 پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار شہر سمیت ضلع کرم میں شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا دن بھر مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاراچنار اور ضلع کرم کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں ماتمی مجالس برپا کئے گئے اور جلوس برآمد کئے گئے خیبر پختونخوا میں عزاداری کا سب سے بڑا جلوس پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد کیا گیا نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد شرکائے جلوس نے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی عزاداروں کیلئے جگہ جگہ دودھ شربت چائے یخنی اور پانی کی سبیلوں کے علاوہ نیاز حسین کا بھی بندوبست کیا گیا تھا افغان سرحد دو روز کیلئے بند رکھی گئی اور موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی حیدری بلڈ بینک، چنار بلڈ بینک، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر اداروں نے زخمی عزاداروں کو طبی امداد دینے کیلئے کیمپ لگا لئے تھے جبکہ سول ڈیفنس کے رضاکار، ریسکیو 1122 کے اہلکار، علمدار فیڈریشن اور انجمن حسینیہ نے جلوس میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -