خواجہ آصف اقامہ کیس میں نیب میں پیش نہ ہوئے،وکیل کی ریکارڈ سمیت آمد

خواجہ آصف اقامہ کیس میں نیب میں پیش نہ ہوئے،وکیل کی ریکارڈ سمیت آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف متحدہ عرب امارات کے اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیش نہ ہوئے۔ خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ دستیاب ریکارڈ سمیت نیب میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیاس سلمان کو بھی ساتھ لانے کا پابند کیا گیا تھا جبکہ الیاس سلمان کو الگ سے بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی کی 2004سے 2017ء اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کیلئے دی گئی درخواست، ملازمت کی نوعیت اور تنخواہ سمیت دیگر معلومات کی دستاویزات سامنے لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔نیب نوٹس میں کہا گیا کہ اقامے کے معاہدے کے مطابق خواجہ آصف کوہفتے میں ایک دن آرام دیا جانا تھا لیکن وہ پاکستان میں موجود رہتے ہوئے تنخواہ وصول کرتے رہے۔خواجہ آصف سے مالی گوشوارے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -