وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ریلویز، ایجی پی آر اور پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈزکا اسپیشل آڈٹ کیا جائے گا جب کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اسپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی اسپیشل آڈٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، اس کا پتا لگانے کیلئے آڈٹ کرایا جائے گا، آڈت کیلئے تمام ادارے ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل آڈٹ کی رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔
وزارت خزانہ