ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

  ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے۔کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا،جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیرہوا۔راول پنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ پشاورمیں چہلم کا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا۔کوئٹہ میں بھی چہلم کے دو جلوس برآمد کیے گئے۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔حیدرآباد میں انجمن امامیہ سندھ کے زیر اہتمام اور سکھر میں امام بارگاہ انجمن امامیہ سے جلوس برآمد ہوا۔میر پور خاص، ٹھٹھ،بدین،جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔ پاراچنار،بنوں،کوہاٹ، ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی میں بھی جلوس برآمد ہوئے۔گلگت، اسکردو،ہنزہ، استور اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے۔جلوس کی گزرگاہوں پرکنٹینر رکھ کر راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جب کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹ پر اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رکھی گئی تھی۔ 

 شہدائے کربلا 

مزید :

صفحہ اول -