چارسدہ میں اڑھائی سالہ بچی بد اخلاقی کے بعدقتل، لاش کھیتوں سے برآمد 

چارسدہ میں اڑھائی سالہ بچی بد اخلاقی کے بعدقتل، لاش کھیتوں سے برآمد 

  

 چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ میں کھیتوں سے اڑھائی سالہ بچی کی لاش ملی جسے اغوا کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔ڈی ایچ کیو چار سدہ کی میڈیکل آفیسر نے بچی کے ساتھ بداخلاقی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق اڑھائی سالہ بچی کو 6 اکتوبر کو اغوار کیا گیا جس کی لاش اگلے روز ملی، ڈاکٹر کے مطابق کہ لاش پر کسی جانور کے پنجے کا بھی نشان ہے۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ کرائم سین پرجیو فینسنگ کرلی گئی ہے اور بچی کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ مقدمے میں اغوا کے بعد قتل کی دفعات بھی شامل ہیں اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن درویش خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مقتولہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔دوسری جانب جائے وقوع پرپشاور اور چارسدہ پولیس کے درمیان حدود کا تنازع بھی پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیوکا عملہ آج سروے کرکے حدود کا تعین کریگا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور دیگر حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

بداخلاقی 

مزید :

صفحہ اول -